
(خلیج اردو ) دنیا بھر کے سیاحوں نے سال 2021 کے لئے ابھی سے سرچ کرنا شروع کردیا ہے جس میں سرفہرست متحدہ عرب امارات ہے۔ انگلینڈ کے ایک ٹریولر گروپ نے سروے کیا ہے کہ 131 ممالک کا ڈیٹا چیک کیا گیا جن میں ان ممالک نے سیاخوں کو اپنی طرف راغب کیا ہے
جس میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر جبکہ کینیڈا دوسرے قطر تیسرے امریکہ چوتھے جبکہ مصر پانچویں نمبر پر سب سےزیادہ سرچ کئے گئے ممالک کے فہرست میں شامل ۔
متحدہ عرب امارات کے تمام ریاستیں خوبصورت جدت اور سہولیات کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں ۔اس لئے سال 2021 کے لئے سیاحوں نے چھٹیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا ۔

دوبئی کے جدیدترین طرز زندگی،سکائی سکیپرز، شاپنگ مالز اور لمبی بیچ کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں ۔ فجیرہ کے دلفریب نظاریں اور راس الخیمہ کے ساحل سیاحوں کے لئے دلچسپی کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات صحرا کو رنگین بنانے والی ڈیزرٹ سفاری بھی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔ آمدورفت کے لئے جدید نظام کے ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کی آسانی بھی ایک وجہ ہے کہ سیاخ سال 2021 میں متحدہ عرب امارات کا ویزٹ کرنا چاہتے ہیں ۔
Source: Gulf News







