خلیج اردو
ابوظہبی:کورونا وبا کے دوران ڈاکتروں اور دیگر طبی عملے نے بےمثال ذمہ داریوں کا مظاہرہ اور بنا کسی ڈر اور خوف کے اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیئے۔ابوظہبی میں چھ ماہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والا ہیلتھ کئیر ورکر سخت بیمار ہونے کےبعد آخر کار صحتیاب ہوگیا۔وی پی ایس ہیلتھ کئیر میں بطور ااپریشن تھیٹر ٹیکنیشن کام کرنے والے ارون کمار کا گزشتہ برس جولائی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔کورونا نے ارون کمار کمار کے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچایا اور انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔
بھارتی ریاست کیرالہ سےتعلق کرھنےوالے اڑتیس سالہ ارون کمار شدید علالت کے باعت ویٹی لیٹر پر رہے۔انہوںنے تقریبا چار ماہ ای سی ایم او پر گزارے جس میں مریض کو مشین کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کی جاتی ہے۔وی پی ایس نے ارون کمار کیلئے پچیس ہزار درہم کی امداد کا اعلان کیا جبکہ اس کے علاوہ اُسکی بیوی کو نوکری بھی دی۔وی پی ایس ہیلتھ کئیر نے ارون کمار کے بچوں کی تعلیم کا خرچہ اٹھانے اور ابوظہبی میں ایک بیڈروم کو فلیٹ دینے کابھی وعدہ کیا۔
ارون کمار کی اہلیہ کے مطابق کورونا مثبت آنے کے بعد ایک دن انہیں اسپتال سے کال آئی اور بتایا گیا کہ ارون کمار کی طبیعت خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ کال کرنے والی نرس نے بتایا کہ ارون کمار کو دل دورہ پڑا ہے۔ڈاکٹرز انہیں بچانے کی پوری کوشش کی جاری ہے۔میں اپنے دو سال کے بچے کو لیکر اسپتال پہچی جہاں پر دیکھا کہ ارون زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔انہوں نے ارون کی جان بچانے والے ڈاکٹر طارق کو فرشتہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقتاگر وہاں پر ڈاکٹر طارق کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شائد ارون اس وقت زندہ نہ ہوتے۔جینی جارج نے بہترین دیکھ بھال پر اسپتال انتظامیہ کا بھی شکریہ اداکیا۔
اسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت اسپتال کی میڈٰکل ٹیم نے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جس میں تمام اسٹاف نے ارون کمار کی تصویر والے ماسک پہن رکھے تھے۔ارون کمار نے تقریب میں جذباتی انداز میں تمام میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ موت کے منہ سے واپس آئے ہیں۔خدا نے انہیں نئی زندگی عطا کی ہے۔
ارون کمار کی اہلیہ جینی جارج کے مطابق ارون بیمار سے قبل آخری مرتبہ تب کیرالہ آئے تھے جب انکا بچہ صرف تین ماہ کا تھا۔ارون کو گزشتہ برس کے وسط میں آنا تھا لیکن اس سے قبل ہی انہیں ارون کی شدید علالت کی اطلاع ملی۔جینی جارج نے بتایا کہ ارون کی بیماری کے فوری بعد وی پی ایس ہیلتھ کئیر نے انہیں ابوظہبی بلایا جس کے تمام انتظامات انہوں نے خود کئے۔
ارون کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر طارق نے بھی ان کی صحت یابی کو ایک معزہ قرار دیا۔ڈاکٹر طارق نے کہا کہ اتنی شدید علالت کے مطابق اتنی جلدی ریکور کرکے ارون کمار نے ثابت کردیا کہ وہ ایک فائیٹر ہیں۔