خلیج اردو:
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں دنیا بھر کے شہری رہائش پذیر ہیں جو کہ ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں حکومت نے ویج پروٹیکشن سسٹم نافذ کردیا۔اس سسٹم کا مقصد آجر اور ملازمین کے مابین تعلقات کو بہتر اور مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی کو بھی آسان بنانا ہے۔
ویج پروٹیکشن سسٹم کے ذریعے آجر کے مفادات کو محفوظ بنایا گیا ہے۔اس سسٹم کے ذریعے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جلد اور محفوظ بنایا گیا ہے۔ڈیلیوپی ایس کے ذریعے نجی شعبوں میں ملازمین کی ملازمت کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس سسٹم سے وزارت انسانی وسائل کو ملازمین کا ڈیٹا بیس بنانے میں مدد ملے گی۔تنخواہوں سے متعلق ملازمین اور آضروں کے مابین تنازعات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس پورے عمل میں ملازمین،آجر،مرکزی بینک کے مجاز مالیاتی ادارے اسٹیک ہولڈرز ہی۔آجر اور کپمنیاں وزارت انسانی وسائل کی ویپ سائٹ پر جاکر ویج پروٹیکشن سسٹم میں رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔آجر اور کمپنیوں کو بینک اکاونٹ کی معلومات،ملازمین کی فہرست،جس بینک میں اکاونٹ ہے اسکی معلومات،اور تنخواہوں کی ادائیگی کی تاریخ کے حوالےسے معلومات فراہم کرنا ہونگی۔
وزارت انسانی وسائل کے مطابق دھوکہ دہی کے مقصد سے غلط معلومات فراہم کرنے پر آجر کو پچاس ہزار درہم تک جرمانہ کے سامنا کرنا پڑے گا۔ڈبلیو پی ایس کے ذریعے ملازمین کو مقررہ وقت پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ہر ملازم کے حساب سے آجر کو ایک ہزار درہم کو جرمانہ کیا جائے گا۔ملازمین کو تنخواہوں کی فیک سلپ پر سائن کرنے کیلئے مجبور کرنے پر فی ملازم پانچ ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔