خلیج اردو
ابوظہبی:ابوظہبی کے محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے مطابق ان ڈیمانڈ بس سروس "ابوظہبی لنک” کا سعدیات جزیرے پر آغاز 28 جنوری سے ہوگا۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ابوظہبی لنک بس سروس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس سہولت سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو ایک آرام دہ سفر ملے گا۔
ابتدائی مرحلے میں سعدیات جزیرے پر یہ بس سروس بلکل مفت ہوگی۔یہ سروس شہریوں کو صبح چھ بجے سے رات 11 بجے تک دستیاب ہوگی۔ابوظہبی لنک بس سروس مختلف علاقوں میں کام کریں گی جن میں سعدیات پیچ ولاز،جمیرہ ریزوٹ،سعدیات بیچ گالف کلب،کلچرل ڈسٹرکٹ اور ابوظہبی لوور میوزیم شامل ہیں۔
ان ڈیمانڈ بس سروس کا مقصد شہریوں کو کمیونٹی کے اندر سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اس سروس سے شہریوں کو کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرح انتظار نہیں کرنا پڑے گا جبکہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے مختلف روٹس سے بھی گزرنا نہیں پڑے گا۔اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے شہریوں کو گوگل یا ایپل سٹور سے ابوظہبی لنک کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔ اپلیکیشن پر شہریوں کو اپنی لوکیشن اور منزل بتانا ہوگی جبکہ سفر کا وقت بھی درج کرنا ہوگا۔شہریوں کو ایپلیکیشن کے ذریعے بس کی معلومات اور پک کرنے کے وقت بارے آگاہ کیا جائے گا۔
ابوظہبی ٹرانسپورٹ سروس کے مطابق اس منصوبے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے نیٹ ورک میں جدت لانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پرسکون اور آرام دہ سفر کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔حکام کے مطابق سعدیات جزیرے پر اس بس سروس کے آغاز کا مقصد سیاحوں کو رہائشی علاقوں اور مختلف سیاحتی مقامات کے مابین بغیر کسی رکاوٹ کے ایک بہترین سفر مہیا کرنے کو یقینی بنانا ہے۔اس سے سیاحت عزت اور ثقافت کے حوالے سے سعدیات جزیرے کو ایک عالمی مقام کے طور پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
آن ڈیمانڈ بس سروس کا سب سے پہلے آغاز 2020 میں الشہامہ میں کیا گیا جس کے بعد جزیرہ یاس میں بھی 2021 میں اس سروس کو شروع کیا گیا۔اس سروس کے آغاز سے اب تک دو لاکھ 37 ہزار افراد اس سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ اکتیس ہزار سے زائد افراد اس کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔