متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات مریضوں کے لئے ایک متحد میڈیکل ریکارڈ کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کے قریب پہنچ گیا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے نیشنل میڈیکل ریکارڈ کے پلیٹ فارم رعایتی کو مختلف امارات کے پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کرنے کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ایک مجموعی میڈیکل ریکارڈ کا ڈیٹا بیس قائم کرنے میں مدد ملے گی۔عرب ہیلتھ 2022 میں رعایتی کی ترقی و فوائد کے حوالے سے بتاتے ہوئے وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک 200 سے زائد صحت کی مختلف سہولیات ریاتی میں شامل کی جا چکی ہیں۔صحت کی دیکھ بھال کرنے والے مختلف اداروں کو بھی اس میں شامل کیا جارہا ہے۔

 

حکام کے مطابق رعایتی پلیٹ فارم کو اب تک ورید،ایمریٹس ہیلتھ سروسز میڈیکل ریکارڈ اور نبیدھ پلیٹ فارم سے جوڑا جا چکا ہے۔ریاتی اور ابوظہبی کے ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم ملافی کو بھی جوڑنے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزارت صحت کے سمارٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر علی الکعبی کے مطابق رعایتی کے جدید ہیلتھ سسٹم کا آغاز متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا تھا۔اس سروس کے ذریعے رہائشیوں کو صحت سے متعلق سہولیات کو یکجا کرنے کیلئے ایک جدید نظام بنایا جائے گا۔سینٹرل ڈیٹا بیس کو شہریوں کو صحت کی بہترین معیار سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

 

ابوظہبی محکمہ صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد القابی  کے مطابق اس پلیٹ فارم سے پائیدار صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہو گی۔

دوسری جانب وزارت صحت  نے ایمازون ویب سروسز کے ساتھ کلاوڈ بیسڈ الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ایم او یو جدید اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم،ڈیٹا اسٹریٹجی اور ہیلتھ کیئر پورٹل کے دائرہ کار کا احاطہ کرے گا۔اس سے صحت کے شعبے سے متعلق سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button