متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ڈرون اڑایا تو جیل کی سیر کرنی پڑے گی

یو اے ای میں ڈورن اُڑانے پر 6 ماہ جیل یا ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا ، اماراتی حکومت نے خبردار کردیا

متحدہ عرب امارات میں ڈرون اڑایا تو جیل کی سیر کرنی پڑے گی ۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ امارات میں ڈورن اُڑانے پر 6 ماہ جیل یا ایک لاکھ درہم جو تقریباً 48 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں جرمانہ عائد کیا جائے گا تاہم ایسے ادارے جو تجارتی اشتہارات یا دیگر مقاصد کے لیے ڈرونز استعمال کرتے ہیں ، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ متعلقہ سرکاری ادارے سے رجوع کرکے پہلے لائسنس حاصل کریں ۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے سے ڈورنز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی ، کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈرون پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔ اس ضمن میں حکام نے کہا کہ ڈرون پر پابندی کا فیصلہ عوام اور املاک دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ، ان جگہوں پر بھی ڈرونز اڑائے جا رہے تھے جہاں اس کی اجازت نہیں تھی ، جس سے نقصان ہونے کا خدشہ تھا اس لیے لوگوں کے ڈرونز کے غلط استعمال کرنے پر یہ فیصلہ کیا گیا ۔

ادھر دبئی میں ڈرون سے مختلف علاقوں کی تصاویر بنانے والے شہری کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی ، کیوں کہ دبئی کی بدعنوانی اور خلاف ورزی کی عدالت نے ایک عرب انجینئر پر 5000 درہم جرمانہ عائد کیا جب وہ متعلقہ حکام سے ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر دبئی کے متعدد علاقوں کی تصویر کشی کے لیے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ، یہ تصویریں اس کے فون میں محفوظ تھیں ، عدالت نے استعمال ہونے والا ڈرون بھی ضبط کر لیا ۔

تفتیشی ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ نومبر 2021 کا ہے، جب ملزم القصیٰ کے علاقے میں ڈرون چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا ، اس کی شناخت کی تصدیق کی گئی اور یہ پتہ چلا کہ وہ ایک مکینیکل انجینئر تھا جو دبئی کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا جو پانی کو صاف کرنے اور سولر پینل کی تنصیب میں مصروف تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button