متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات: کورونا وائرس کے کیسز سے متعلق تازہ ترین صورتحال

ملک میں 55 ہزار نئے ٹٰیسٹ کیے گئے، وزارت صحت

 

خلیج اردو آئن لائن: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز، اموات اور صحت یابیوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز یو اے ای میں 302 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 424 لوگ بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

تاہم جمعرات کے روز 2 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 55 ہزار نئے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے مثبت خبر یہ ہے کہ  یو اے ای میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور آگاہی مہمات کی وجہ سے وائرس کے باعث شرح اموات 0.6  فیصد ہے جو کہ دنیا کی شرح اموات، جو کے 4.3  فیصد، سے کافی کم ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button