
(خلیج اردو) برج خلیفہ آج رات سے عید مبارک سے روشن کردیا جائے گا اس کا اعلان محکمہ اسلامک افیئرز متحدہ عرب امارات نے کیا ہے ۔ برج خلیفہ اتوار کی رات تک عید مبارک سے مزین رکھا جائے گا ۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی لیڈر شپ پہلے ہی عوام کو عید مبارک باد کے پیغامات پیش کر چکی ہے ۔ محکمہ اسلامک افیئرز نے ہدایات بھی جاری کی ہے کہ مساجد جاتے وقت کویڈ 19 کے سبب بتائے گئے اختیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔مسجد میں جانے سے پہلے ماسک پہنے اور اپنا جائے نماز اپنے ساتھ لے کر جائے تاکہ کرونا وائرس کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے عید کے موقع پر تمام عالم اسلام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
برج خلیفہ خاص موقعوں پر رنگا رنگ روشنیوں سے رنگ دیا جاتا ہے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی طرف سے امن اور سلامتی کا پیغام دینا ہوتا ہے ۔
Source: Gulf News