خلیج اردو
13 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبہی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار فرنٹ لائن ورکرز کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں بہترین انسداد پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ایسے میں جب ملک میں دو طرح کی ویکسینشن کا عمل جاری ہے، دونوں محترم رہنماؤں نے اس بہترین تدارک اور اب ویکسینشن کے عمل پر فرنٹ لائن ورکرز کو خراج پیش کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں شیخ محمد نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مختلف ٹیموں کی کوششوں کو سراہا ہے جس کی بدولت ملک میں وبائی مرض پر قابو پایا جا سکا۔ انہوں نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف اپنی جنگ میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات ویکسینیشن کی دوڑ میں عالمی سطح پر دوسرا بڑا ملک ہے۔ ہم اپنی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں
The UAE has made great strides in controlling the COVID-19 pandemic. Today, we are ranked the second globally in the vaccine administration rates. Taking the vaccine is every individual's responsibility to protect their health, families and wider society.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 12, 2021
انہوں نے کہا کہ آپ سب کیلئے میرا پیغام COVID-19 ہے کہ جلد از جلد ویکسینشن کے عمل کعو مکمل کریں تاکہ آپ کی صحت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بچایا جا سکے۔
شیخ محمد بن زید نے منگل کے روز ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ہیروز کی زبردست کاوشوں کی بدولت ، متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کو پہلے ہی 1،275،000 ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس عمل کو مزید موئثر اور تیز کیا جائے گا جس سے کم وقت میں ہم ہونے والے نقصان پر قابو پالیں گے۔
Source : Gulf News