متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ایک اور عالمی ریکارڈ کی جانب گامزن ، دنیا کا سب سے اونچا جھولہ دبئی میں تیار

 

خلیج اردو

13 جنوری 2021

دبئی : دبئی میں دنیا کا سب سے اونچا جھولہ اسی ماہ آپریشنل ہوگا۔21 جنوری سے دبئی میں سیاحوں کیلئے جھولہ آپریشنل ہوگا۔ یہ بالی ووڈپارک دبئی میں لگایا گیا ہے جو سیاحوں کیلئے شہر میں ایک نیا پرکشش مقام ہے۔ سیاح 460 فٹ دنیا کے بلند کے سب سے اونچی جھولے میں آسمان کی بلندیوں میں انجوئے کر پائیں گے۔ اس جھولے نے اولانڈو اسٹار فلائیر کا ریکاڑ توڑے گا جو 450 فٹ اونچا جھولے تھا اور ابھی تک اسے دنیا کا سب سے اونچا جھولہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا ۔

 

اس جھولے کی سواری ان 9 نئے اقدامات میں شامل ہیں جو پارک کو مزید جدید اور نمایاں بنانے کیلئے کیے گئے ہیں۔ 55 میٹر چوڑا ستاروں کا پہیا کہلانے والافیریز وہیل ، ٹیکسی نمبر 1 کہلانے والا 88 میٹر ریلوکیٹر جو ممبئی یلو بلیک ٹیکسیوں سے متائثر ہو کر بنایا گیا ہے، روڈیو کی سواری جو بھارتی قدیم روڈیو سے متائثر ہوکر بنائی گئی ہے،  آبرا کا ڈابرا جو ایک جادوئی ابرا رائیڈ جھولہ ہے ، فیملی مون سون مستی ، تانگہ نمبر 13 وہ منفرد سہولیات ہیں جو پارک میں نئے طور پر لگائے گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button