خلیج اردو
14 جون 2021
مناما : وزارت انصاف ، اسلامی امور اور اوقاف نے ایک ہفتے کیلئے مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔ بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق مسجد کو ایک کرونا مریض کے سامنے وٓنے جے بعد بند کیا گیا ہے۔
یہ مسجد جنوبی گورنریٹ میں واقع ہے جو ایک ہفتے کیلئے بند رہے گا جس کا مقصد نمازیوں اور صحت عامہ کا تحفظ ہے۔
وزارت کے مطابق اس دورانیے میں متعلقہ ٹیم اس مسجد میں مختلف طرح کے حفاظتی اقدامات کریں گے۔
بحرین نے پنجگانہ نماز کیلئے مساجد کو کھول دیا ہے لیکن نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔
ان مساجد کو وقتی طور پر بند کیا جارہا ہے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہتے ہیں۔
وزارت نے متنبہ کیا ہے کہ وہ مساجد میں لازمی اقدامات پر عمل درآمد کی پیروی کرے گی اور نمازیوں کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کیلئے معائنہ کو تیز کرے گی۔
Source : Khaleej Times







