متحدہ عرب امارات

سعودی عرب میں سکول پر حوثی باغیوں کا حملہ ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے شدید مذمت

خلیج اردو
14 جون 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے ایرانی سرپرستی میں کام کرنی والی حوثی باغیوں کی شدت پسند تنظیم کی جانب سے سعودی عرب میں اسکول کو نشانی بنانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے لگاتار منظم دہشت گردی کے حملوں سے عالمی برادری اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے بارے میں ان کی صریح خلاف ورزی کی عکاسی ہوتی ہے۔

وزارت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری اور حتمی موقف اپنائے اور ان اس منظم دہشتگردی کا راستہ روکیں۔ یہ دہشتگرد اہم تنصیبات ، شہری آبادی اور سکولوں تک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور سعودیہ کو درپیش کسی بھی خطرہ کو متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button