
خلیج اردو
14 جون 2021
یروشلم : اربوں رپوں کے مالک اور سابقہ ٹیکنالوجی انٹرپرائیزر جنہوں نے اپنا سیاسی کیریئر انتہائی مذہبی قوم پرست جماعت سے شروع کیا ، اب اسرائیل کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ پارلیمنٹ نے نئے حکومت کی منظوری دیدی۔
120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ ننیسیٹ نے سینٹرسٹ یائر لاپیڈ کے ذریعہ ایک ناممکن اتحاد کے حق میں ووٹ دیا جس میں انتہائی کم اکثریت تھی لیکن تجربہ کار وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے 12 سال تک اقتدار کو ختم کرنے کے لئے کافی ہے۔
اتحادی معاہدے میں بینیٹ نتن یاہو کی جگہ لیں گے، نتن یاہو دو سال کیلئے وزیر اعظم تھے۔
49 سالہ سابق وزیر دفاع اور ایک وقت کے خصوصی دستوں کے کمانڈو ، بینیٹ دائیں بازو کی یمینہ پارٹی کی سربراہی کرتے ہیں۔
امریکی جوڑے کا بیٹا جو انگریزی فرفر بولتا ہے ، معیشت کے حوالے سے کافی لبرل ہیں۔ انہوں نے نتن یاہو کے ساتھ ملکر کافی کام کیا ہے۔
Source : Khaleej Times







