متحدہ عرب امارات

حج 2021 ، سعودی عرب نے مرد ولی کے بغیر خواتین کو حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت دیدی

خلیج اردو
14 جون 2021
مکہ : سعودی عرب کے وزارت حج اور عمرہ نے خواتین کو اجازت دی ہے کہ وہ حج کیلئے خود کو مرد ولی کے بغیر رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اس سال حج کیلئے رجسٹریشن کرنے والی خواتین وومن لیگ کا حصہ ہونگی۔

اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے حج کو محدود کیا گیا ہے جہاں صرف سعودی شہری اور سعودی رہائشی حج کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت حج کی جانب سے 3 درجوں میں حج پیکج کو تقسیم کیا گیا ہے جو سہولیات اور اخراجات کی بنیاد پر ہے۔ پہلی کیٹگری 12113 ریال ، دوسری 14381 ریال اور تیسری 16560 ریال پر پیکج ہے۔

سعودی عرب نے متواتر دوسرے سال غیر ملکیوں کیلئے حج کی پابندی لگائی ہے اور صرف وہ افراد جن کی عمریں 18 سال سے 65 سال کے درمیان ہیں اور جن کو کوئی مہلک مرض لاحق نہیں وہ سعودی شہری اور رہائشی ہی حج ادا کر سکیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button