متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ہوا میں نمی کی مقدار میں اچانک اضافہ ، سورج بدستور آگ برسانے لگا

خلیج اردو
14 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں گرم موسم کا ٹرینڈ ختم نہیں ہوا اور پیر کے روز ملک کے داخلی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ارنکاح میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیر کی رات اور منگل کی صبح ملک میں نمی کی مقدار میں اضافہ ہوا اور ہوا میں نمی 90 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی نے شمالی علاقوں میں دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ متوازی طور پر حد نگا میں کمی ہوگی جو ساحلی اور داخلی علاقوں میں زیادہ کم ہو گی۔

ہلکے سے درمیانے درجہ کی ہوائیں جو بعد میں تازہ ہوں گی ، ملک میں گرد اور ریت پھلانے کا سبب بنیں گے۔

سمندر بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان میں متعدل بہاؤ میں رہے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button