خلیج اردو
14 جون 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے دن نفرت انگیز مواد رکھنے والے ویب سائیٹس کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انسانیت میں تقسیم پیدا کرنے والی ویب سائیٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کے بہتر تشخص کیلئے عالمی سطح پر کام کریں۔
ایک انٹرویو جو لندن میں ان ایئر ہوا ، کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اسلامی شدت پسندی کے لفظ کا استعمال نامناسب ہے کیونکہ اس سے تائثر ملتا ہے کہ اس مذہب میں کوئی برائی ہے۔
یہ اس حوالے سے تائثرات کا اظہار تھا جہاں کنیڈا میں پاکستانی باشندوں کی منظم طریقے سے قتل ہونے والے واقعے کے بعد اس کی نماز جنازہ پڑھائی جارہی تھی۔
"Terrorism Has No Religion,"
Prime Minister @ImranKhanPTI's Exclusive Interview on Rosemary Barton Live pic.twitter.com/ewvBmKcGpI
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 13, 2021
وزیر اعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا اسلامی ممالک کے بجائے مغربی ممالک میں پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقعے نے پاکستانیوں کو شدید صمے سے دوچار کیا ہے۔
مسٹر خان نے مغربی ممالک کی جانب سے اسلامی دہشتگردی اور شدت پسندی کے استعمال کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک عام آدمی مسلمانوں کے خلاف نفرت پالتا ہے۔
اس سے مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔ اس حوالے سے بڑی سطح پراصلاحات اور اگاہی کی ضرورت ہے۔
"Killing of a Muslim family in Canada has left a deep impact on every Pakistani,"
Prime Minister @ImranKhanPTI's Exclusive Interview on Rosemary Barton Live pic.twitter.com/Wr8TXZI17j
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 13, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ اپنے کنڈین ہم منصب کے ساتھ اٹھایا ہے اور جسٹن ٹروڈیو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس حوالے سے لازمی ایکشن لیا جائے گا۔
مسٹر خان نے دنیا کے باقی رہنماؤں سے کہا کہ وہ بھی ایسی کمٹمنٹ شو کرے اور اس طرح سے ہم انسانیت کی تقسیم اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو کم کر سکیں گے۔
Source : Khaleej Times







