خلیج اردو ویب ڈیسک 13-جولائی-2020
دبئی سول ایویشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ تمام مسافر چاہے وہ دبئی آرہے ہوں یا پھر وہ دبئی سے ٹرانزٹ کر رہے ہوں ان کے پاس کرونا منفی ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے۔
اس سلسلے میں کرونا کے لیے کیا گیا منفی پی۔سی۔ار ٹیسٹ ہی قابلِ قبول ہوگا۔
اس ٹیسٹ کی معیاد کم سے کم 96 گھنٹے ہونی چاہیے۔یہ وقت جب آپ اپنے ملک سے دبئی آنے کے لیے جہاز میں بیٹھیں گے اس وقت شروع ہوگا۔
یہ خبر ادارے نے دبئی آنے اور جانے والی تمام ائیرلائنز کو ایک مراسلے میں جاری کی۔کورونا وائرس کی وجہ سے پرواز پر پابندیوں سے متعلق بلیٹن میں کہا گیا تھا کہ ائیرلائنز کو فوری طور پر تازہ ترین شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔
اس مراسلے میں مزید کہا گیا کہ "اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ہوائ کمپنیاں دبئی حکومت کے قوانین پر مکمل عمل کررہی ہیں۔وہ لوگ بھی جو دبئی آرہے ہیں یا یہاں سے جا رہے ہیں۔
ایئر لائنز کو اتوار کی ہدایت سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کسی بھی ملک سے آنے والے کسی مسافر کو روانگی سے قبل کورونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
Source:Gulf News