متحدہ عرب امارات

سعودی عرب نے موڈرینا ویکسین کی ملک میں منظوری دی ہے

خلیج اردو
کائرہ : سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ملک میں موڈرینا ویکسین کی منظوری دی ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے۔

موڈرنا چوتھی ویکسین ہے جسے سعودی عرب میں استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ آسٹرا زینیکا ، فائزر بائیو ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن وہ دیگر ویکسین ہیں جن کو بادشاہی میں استعمال کیلئے منظور کیا گیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق کمپنی کی جانب سے دیئے گئے اعدادوشمار کو دیکھنے اور اس کا مطالعہ کرنے کے بعد ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔

موڈرینا ویکسین کو کرونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف بہترین طریقے سے ردعمل دینے میں کامیابی ملی ہے تاہم بنیادی کرونا قسم کے خلاف اس کی کارکردگی میں تھوڑی کمی آئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button