متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ حکومت نے امارات میں نافذ  کردہ کورونا ایس او پیز میں توسیع کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی راس الخیمہ امارات کی حکومت نے اس سال کے شروع میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کئے گئے قواعد و ضوابط میں توسیع کر دی ہے۔ ان قواعد و ضوابط میں عوامی مقامات پر گنجائش کو کم کرنا اور سماجی اجتماعات کو محدود کرنا شامل ہیں۔

راس الخیمہ حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 10 فروری کو نافذ کیےجانے  والے یہ قواعد و ضوابط اب 8 جون تک نافذالعمل رہیں گے۔

قواعد و ضوابط کی تفصیلات درج ذیل ہے:

  • پارکوں اور ساحلوں پر لوگوں کے جانے کی اصل گنجائش کم کرکے 70 فیصد کر دی گئی ہے
  • شاپنگ مالز صرف 60 فیصد گنجائش پر کام کریں گے
  • پبلک ٹرانسپورٹ صرف 50 فیصد گنجائش پر کام کر سکے گی
  • سینما، تفریحی اور ایونٹ ہالوں کو اصل کے گنجائش کے 50 فیصد تک بھرا جا سکے گے
  • فٹنس سنٹروں اور جمز کی گنجائش 50 فیصد کر دی گئی ہے۔
  • سوئمنگ پولز اور ہوٹلوں کے نجی ساحلوں کو بھی 50 فیصد گنجائش پر کام کرنا ہوگا۔

اجتماعات:

  • خاندانی اور سماجی اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ 10 افراد کی شرکت کی اجازت ہے۔ جبکہ جنازوں پر زیادہ سے زیادہ 20 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔
  • تمام افراد کو ایک دوسرے سے تقریبا 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا
  • ریستورانوں اور کیفوں کو ڈائننگ ٹیبل 2 میٹر کے فاصلےپر رکھنے ہوں گے۔ ان ٹیبلوں پر فیملی کے علاوہ 4 سے زائد افراد کے بیٹھنے پر پابندی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button