متحدہ عرب امارات

انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ، آپ گھر رہیئے ہم ویکسین لگانے آئیں گے، متحدہ عرب امارات میں بزرگوں کے ساتھ انسانیت دوست سلوک

خلیج اردو
15 جنوری 2021
عجمان : متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں بزرگ شہریوں کیلئے ویکسینشن کے عمل میں کافی آسانی پید اکی گئی ہے اور ان افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں ، صحت سے متعلق حکام گھر آکر ویکسین لگائیں گے۔

عجمان کے شہری امور سے متعلق دفتر کے ڈائریکٹر جنرل شیخ عبداللہ بن ماجد بن سعید النعیمی کا کہنا ہے کہ گھروں میں عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دینے کی مہم وزارت صحت کے ساتھ تعاون میں شروع کی گئی تاکہ شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ٹول فری نمبر 80070 پر کال کرکے خود کو رجسٹر کرائیں۔ یہ سہولت متحدہی عرب امارات کی وزارت صحت حکام کی جانب سے اسی ہفتے اعلان کی گئی مہم کے عین مطابق ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ آلحسنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں میں ویکسین کی سہولت دیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button