
خلیج اردو
15 جنوری 2021
جکارتا : ملائشیاء میں شدت کے زلزلے سے 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد گرنے والے اسپتال کے ملبے تلے دھبے ہیں۔ انڈونیشیاء کا سولاویسی جزیرہ 6.2 کی شدت کے زلزے سے لرز اٹھا اور ایک اسپتال مہندم ہوگیا ۔ اسپتال کے ملبے تلے دھبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ زلزلہ 3.37 کلومیٹر تک طویل اور 10 کولمیٹر گہرا تھا۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ابھی تک 7 افراد ہلاک اور 637 زخمی ہو چکے ہیں۔ ماجینے اور ماموجو زیادہ متائثر ہونے والے علاقے ہیں۔ ابھی تک زلزلے کے 26 آفٹرشاکس آئے ہیں اور محکمہ موسمیات اور ماہرین جیو فیزکس کے مطابق شدت کے ساتھ آفٹر شاکس کا آنا باقی ہے۔
اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے اور نام نہاد آگ کے رینگ پر واقع ہونے کی وجہ سے انڈونیشیاء میں زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2018 میں سولاویسی اور پالو میں آنے والے زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔