
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی نئی قومی ایئر لائن وز ایئر ابوظہبی کل سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کر دے گی۔
پروازوں کا آغاز دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ایتھنز ایئر پورٹ یونان کے لیے کیا جائے گا۔ جس کے بعد 4 فروری سے تھیسالونیکی کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
وز ایئر کی ٹکٹٰیں wizzair.com پر سے اور ایئر لائن کی موبائل ایپ سے خریدی جا سکتی ہیں، جو کہ عربی زبان میں بھی دستیاب ہے۔
وز ایئر ابوظہبی اے ڈی کیو اور وز ایئر ہولڈنگز کا مشتکہ ونچر ہے۔ جس نے ابتدائی طور پر ایتھنز، تھیسالونیکی، الیگزنڈیا، کوٹائسی، لارنکا، اوڈیسا، اور یوریوان کے لیے پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دیگر ممالک کے لیے پروزاوں کا اعلان آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا۔
وز ایئر ابوظہبی کے جہازوں میں 4 بلکل نئے ایئر بس اے321 نیو ایئر کرافٹ شامل ہیں۔ ان نئے جہازوں کی وجہ سے وز ایئر لائن دیگر ایئر لائنز کے مقابلے میں ماحول پر کم برے اثرات ڈالے گی۔
مزید برآں، دوران پرواز مسافروں اور عملے کی صحت کی حفاظت کے لیے حفظان صحت کے بھی اعلی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Source: Khaleej Times