متحدہ عرب امارات

ایئر عربیہ نے یو اے ای سے دوہا کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی سستی ایئر لائن ایئر عربیہ نے دوہا اور شارجہ کے درمیان یومیہ پروازوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پروازوں کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا۔

شارجہ دوہا جانے والے مسافر اب ایئر عربیہ کی ویب سائٹ پر جا کر یا ایئر لائن کے کال سنٹر پر کال کر کے اپنی ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

ایئر عربیہ اپنی تمام پروازوں پر اعلیٰ میعار کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتی ہے۔

ایئر لائن تمام مسافروں کے لیے کووڈ 19 انشورونس کی سہولت مفت فراہم کر رہی ہے۔ اور یہ انشورنس کروانے کے لیے مزید کسی قسم کے ڈاکومنٹس کی ضرورت نہیں پڑتی بلکے انشورنس خودکار طریقے سے بکنگ میں شامل کر دی جاتی ہے۔

شارجہ سے دوہا کے لیے پرواز 1610 پر روانہ ہوگی جبکہ دوہا سے شارجہ کے لیے 1710 پر روانہ ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button