متحدہ عرب امارات

یو پے کا ترسیلات زر سروسز کو سبسکرپشن ماڈل میں منتقل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو کیش بیک اور دیگر سہولیات ملیں گی

خلیج اردو
یو پے کا ترسیلات زر سروسز کو سبسکرپشن ماڈل میں منتقل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو کیش بیک اور دیگر سہولیات ملیں گی

دبئی کی ٹیلی کام کمپنی دو کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے یو پے نے اپنی ترسیلات زر کی خدمات کے لیے جلد سبسکرپشن ماڈل متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کمپنی صرف رقم بھیجنے کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے صارفین کو مختلف مالی اور ٹیلی کام فوائد بھی دے گی۔

یو پے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روبرٹو مانکون نے کہا کہ کمپنی فِن ٹیک ترسیلات زر کے موجودہ ماڈل سے آگے بڑھتے ہوئے اسے لائف اسٹائل انگیجمنٹ فِن ٹیک پراڈکٹ میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یو پے صارفین کے لیے کم از کم لاگت پر مبنی سبسکرپشن ماڈل متعارف کرانے کی کوشش کررہا ہے، جس کے تحت صارفین کو اس وقت بھی فوائد حاصل ہوں گے جب وہ کسی مخصوص مدت میں ترسیلات زر نہ بھیجیں۔

روبرٹو مانکون کے مطابق صارفین کو کارڈ کے استعمال پر کیش بیک، دو کی ٹیلی کام مصنوعات خریدنے پر فوائد، بعض ترسیلات زر مفت بھیجنے کی سہولت اور سم کارڈ پر رعایت فراہم کی جاسکتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اس نوعیت کے فوائد صارفین کو کمپنی کے ساتھ منسلک رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور دیگر ٹیلی کام فراہم کنندگان بھی اپنے صارفین کے لیے اسی طرح کی سہولیات پیش کرتے ہیں۔

یو پے کا کہنا ہے کہ نئے سبسکرپشن ماڈل کے ذریعے کمپنی ترسیلات زر کی روایتی سروس سے آگے بڑھ کر صارفین کے روزمرہ مالی اور ٹیلی کام استعمال کو ایک ہی پلیٹ فارم سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button