متحدہ عرب امارات

دبئی: وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے شخص کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ایک ویٹر نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں گولیاں چلنے کی آواز شامل کی تھی، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم، اس ویڈیو میں پبلک آرڈر کو خراب کرنے کے الزام میں ویڈیو بنانے والے شخص کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے الیکٹرانک ایوی ڈینس ڈیپارٹمنٹ کی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے ویڈیو میں سنائی دینے والی گولیوں کی آواز بعد میں ویڈیو میں ڈالی گئی ہے۔  اور ایسا کرنا پبلک آرڈر کی خلاف ورزی کے ذمرے میں آتا ہے۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے دبئی کی ایک پارکنگ میں خود سے ویڈیو بنائی اور پھر بعد میں گولیاں چلنے اور چیخنے چلانے کی آوازیں میں اس ویڈیو میں شامل کیں۔

اس نے بتایا کہ اس نے جان بوجھ کر کیمرے کو ایسے ہلایا کہ دیکھنے والوں کو لگے جیسے وہ کرائم سین سے بھاگ رہا ہے۔

گولیوں کی آواز کسی فلم سے لے گی تھی یا یو اے ای باہر کسی اور ملک میں ہونے والے کسی واقعہ سے لی گئی تھی۔

ملزم نے اپنے ویوز اور فالورز بڑھانے کے لیے ایسی ویڈیو بنائئ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button