
خلیج اردو آن لائن:
پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (سی این او سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بین الصوبائی اور مختلف شہروں کے درمیان سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک سرکلر کے مطابق این سی او سی نے عید کی تعطیلات سمیت 8 مئی سے 16 مئی 2021 تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیاحتی مقامات اور آس پاس کے سیاحتی مقامات، پبلک پارکس، ریستوران اور ہوٹلوں کے علاوہ شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے ٹریول نوڈز بند رہیں گے، خاص طور پر مری، گلیات، سوات کالام، سی ویو، اور شمالی کی طرف جانے پر پابندی ہوگی۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ گلگت بلتستان کے مقامی لوگوں کو عید کی چھٹیوں کے دوران گلگت واپس سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
مزید برآں، اعتکاف، شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے لئے معیاری قواعد و ضوابط اور ہدایت نامہ بروقت جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
Source: Khaleej Times