
خلیج اردو آن لائن:
پولیس کے مطابق دو ہفتے پہلے ملزم نے المنخول کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت کے دفتر میں جانے کے لیے گارڈ کو اپنا اماراتی شناختی کارڈ دیکھایا۔ لیکن آئی ڈی کارڈ جعلی تھا۔
گارڈ کے مطابق 6 افراد نے دفتر میں داخل ہونا چاہا تو اس انے انہیں اپنے اماراتی شناختی کارڈ دیکھانے کا کہا۔ 6 افراد میں سے 5 کے شناختی کارڈ اصلی تھے لیکن جب چھٹے شخص کا شناختی کارڈ دیکھا تو اس کا رنگ دیگر شناختی کارڈز سے مختلف تھا۔
گارڈ نے شک پڑنے پر جب حکومت کی طرف سے مہیا کیے گئے سسٹم میں اسکا شناختی کارڈ چیک کیا تو وہ جعلی نکلا۔
جس پر گارڈ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی۔ پولیس کے انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم اس علاقے میں پہنچ گئی اور مدعاعلیہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کی تفتیش سے ثابت ہوا کہ آئی ڈی جعلی تھی۔ اور ملزم نے بھی اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے ملک میں رہنے اور کام ڈھونڈنے کے لیے جعلی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔
جس کے بعد پولیس نے مقدمہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا، پراسیکیوشن نے مقدمہ کریمنل کورٹ بھیج دیا ہے۔ جہاں ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times