
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات پولیس نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے وہ رمضان کے دوران آن لائن کھانے آرڈر کرنے کی بجائے ہوٹلوں یا رسیتورانوں پر فون کال کر کے کھانے کا آرڈر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے ڈسکاؤنٹ دینے والی آن لائن ویب سائٹ جعلی بھی ہو سکتی ہیں۔
سائبر کرائم کرنے والے افراد رمضان کے دوران کھانے کی طلب بڑھ جانے کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے جعلی ویب سائٹس بنا رہے ہیں جن پر بڑے بڑے ڈسکاؤنٹ آٖفر کرتے ہیں۔ جعل ساز بڑے بڑے برانڈز کے نام سے ویب سائٹس بناتے ہیں اور پھر آن لائن پیسوں ادائیگی کا نظام بھی ویب سائٹ کے ساتھ منسلک کر دیتے ہیں۔
جب صارفین ایسی ویب سائٹوں سے کھانا خریدنے کے بعد اپنے بینک کارڈ کے ذریعے رقم کی ادائیگی کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرتے ہیں تو جعل ساز ان تفصیلات کے ذریعے صارف کے بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری کر لیتے ہیں۔
شارجہ، عجمان، راس الخیمہ کے حکام کو ماہ رمضان کے آغاز سے رہائشیوں کی جانب سے جعل سازی کے ایسے واقعات پیش کی آنے کی متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔
پولیس کی جانب شہریوں اور رہائشیوں ہدایت کی گئی ہے وہ آن لائن خریداری سے پہلے تسلی کر لیں کہ وہ اصل ویب سائٹ سے ہی خرید داری کر رہے ہیں۔
راس الخیمہ پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں رہائشیوں کو بتایا گیا ہے ایسا فراڈ اصل میں کیسے کیا جاتا ہے۔
Source: Khaleej Times