عالمی خبریں

کرونا سے متائثرہ 82 سالہ ماں ، بیٹے نے ماں کی خدمت میں خود کی زندگی داؤ پر لگائی

خلیج اردو
27 اپریل 2021
یوپی : بھارتی ریاست اترپردیش میں کرونا مریضوں کیلئے آکسیجن سلینڈر کم پڑ گئے ہیں۔ عوام میں آکسیجن سلینڈر کیلئے طلب زیادہ ہے۔ ایسے میں ایک خاتون نے آکسیجن سلینڈر کے بغیر کرونا وائرس کو شکست دے کر ایک مثال بنا دی ہے۔

علینگر سے تعلق رکھنے والے ودیا سریواسطہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس کے بڑے بیٹے ہری موہن سریواستو کا کہنا ہے کہ میری والدہ کا جب کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تو ہم نے اسے گھر سے الگ تھلگ رکھا۔ ایک دن اس کے آکسیجن کی سطح 79 ہوگئی اور خاندان میں ہر شخص پریشان ہوگیا۔

ہم نے ہمت نہیں ہاری اور ان کو جھوٹ موٹ کی تسلی دی۔ آہستہ آہستہ صورتحال میں بہتری آئی اور چار دن کے اندر آکسیجن کی سطح بڑھ کر 94 ہوگئی۔

ہری موہن نے چار دن اپنی والدہ کے کمرے میں گزارے اور باقاعدگی سے اس کی آکسیجن کی سطح کی نگرانی کی۔ اسے آکسیجن سلنڈر نہیں دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد یہ ہوا کہ پورے خاندان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن ہم نے امید نہیں چھوڑی اور ہم ایک دوسرے کو مثبت ذہن میں رکھنے کی کوشش کی۔ ہم نے ڈاکٹر سے مشورہ لینے کے بعد احتیاطی تدابیر اور دوائیں لیں۔ اب آخر کار پورا خاندان اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہوگیا ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button