متحدہ عرب امارات

دبئی میں شیخ ہمدان بن راشد کی یاد میں کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

مرحوم شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کی یاد میں ہے دبئی میں کینسر کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے 250 بستروں پر مشتمل ایک نیا اسپتال قائم کیا جائے گا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، نے اعلان کیا کہ کینسر کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے نیا ہمدان بن راشد اسپتال سالانہ 30 ہزار زائرین کے علاج کی گنجائش کا حامل ہوگا۔

ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا کہ خیراتی اور انسانی بنیادوں پر قائم جانے والا یہ ہسپتال 50 مربع میٹر کی جگہ پر تعمیر کیا جائے گا۔

اپنے مرحوم بھائی کے بارے میں جذباتی ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ محمد کا کہنا تھا "ابو راشد اللہ آپ کی روح کو سلامت رکھے، اور آپ کو جنت عطا کرے۔ ہمدان بن راشد عاجز اور خیراتی کرنے خواہش رکھنے والے انسان تھے۔ انہوں تعلیم، صحت اور یتیموں کے لیے کام کیا۔ ہم انکے جانے کے درد کو ابھی بھی محسوس کرتے ہیں۔ کیونکہ ہمیں دبئی کی ہر چیز میں انکی یاد نظر آتی ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں انکا نام ہمیشہ زندہ رہے گا”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button