عالمی خبریں

تشدد کرنے پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو ترکی کی ایک عدالت نے بری کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ترکی کی ایک عدالت نے سالوں تک شوہر کا تشدد سہنے اور پھر شوہر کو گولی مار کر قتل کرنے والی خاتون کو قتل کے الزام سے بری قرار دے دیا۔ عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ خاتون شوہر کا قتل اپنے دفاع میں کیا۔

انتالیا شہر کی عدالت کی جانب سے اس بے نظیر فیصلے کو ترکی عورتوں کے حقوق کی تنظیموں کی ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔

مللک ایپک نامی خاتون جب عدالت کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد عدالت سے باہر آئیں تو اسکی دونوں بیٹیاں اس سے لپٹ گئیں۔

31 سالہ خاتون کو جنوری میں گرفتار کیا گیا تو اس کے چہرے پر زخم تھے۔

خاتون نے عدالت میں گواہی دی کہ اس کا شوہر اکثر اسے ہتھ کڑیاں لگا کر گھنٹوں تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اور اسے اور اسکی بیٹوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ دینے سے پہلے اسکی بیٹیوں سے بھی اسی طرح کی گواہی لی۔ اور پھر فیصلہ دیا گیا کہ "خاتون نے اپنے جسمانی اور جنسی وقار کی حفاظت کے لیے اپنے دفاع میں شوہر کو قتل کیا”۔

رہا ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ "یہ ایک غیر معمولی فیصلہ ہے اور وہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ ایسا ہو”۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترکی کی 38 فیصد خواتین نے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کی رپورٹ کروائی ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button