پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: پاکستان بھر میں تمام کلاسوں کے امتحانات 15 جون تک منسوخ کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

حکومت پاکستان کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے امتحانات سمیت تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا ہے کہ منسوخ کیے گئے امتحانات میں او لیول اور اے لیول کے امتحانات بھی شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ طلباء اور والدین کے درمیان صحت سے متعلق پائی جانے والی تشویش کے باعث کیا گیا ہے۔ مزید برآں، جون میں صورتحال کا دوبارہ سے جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق دوبارہ سے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے بعد شفقت محمود کی جانب سے کیے جانے والے متعدد ٹویٹس میں واضح کیا گیا کہ "کیمرج کے تمام امتحانات اکتوبر یا نومبر تک منسوخ کیے گئے ہیں۔ سوائے اے 2 کے امتحانات کے کیونکہ اے 2 میں پڑھنے والے طلباء کے لیے ابھی امتحانات دینا ضروری ہے”۔

شفقت محمود کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اے 2 کے امتحانات کو محفوظ بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ۔ طلباء کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ایک سنٹر میں صرف 50 طباء کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button