خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی ابتدائی عدالت کے بعد دبئی کے ایک ہچ ہائیکر (لفٹ لے کر مفت سفر کرنے والا) کو ایک کار سوار کے 500 درہم اور موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
51 سالہ متاثرہ ایرانی ڈرائیور نے عدالت کو بتایا کہ وہ گزشتہ نومبر کو ایک درمیانی شب کے بعد القوز کے علاقے میں تھا جب اس نے مدعاعلیہ کو ایک سڑک کے کنارے کھڑا سواری کا اتنظار کرتے دیکھا۔
ڈرائیور نے بتایا "مدعاعلیہ ہاتھ کے اشارے سے مجھے رکنے کا کہ رہا تھا۔ میں نے گاڑی روک لی اور اسے قریبی مقام پر چھوڑنے کے لیے رضا مند ہوگیا۔ لیکن اچانک مدعاعلیہ نے مجھے اپنے ہاتھوں میں جکڑ لیا اور نقدی نکالنے کا کہنےلگا”۔
کیمرون سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ مدعاعلیہ نے کار ڈرائیور سے 500 درہم اور اسکا موبائل فون چھین لیا۔ اور اسے دھمکی دی کہ وہ اپنےدوستوں کو بلا کر اسکی پیٹائی کرے گا۔
تاہم، دبئی پولیس نے مدعاعلیہ کو گرفتار کر لیا لیکن متاثرہ ڈرائیور کا موبائل برآمد ہونے کے باوجود مدعاعلیہ نے الزام ماننے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ ڈرائیور نے شناخت پریڈ کے دوران مدعاعلیہ کی شناخت کر دی۔
جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر چوری اور دھمکی دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم کو 6 ماہ قید، 500 درہم جرمانے اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔
Source: Gulf News







