خلیج اردو آن لائن:
الیکٹرانکس کمپنی ایل جی نے ایل جی ٹی وی کے پاؤر بورڈ میں خرابی کے باعث پاؤر بورڈ تبدیل کرنے کے لیے یو اے ای کے صارفین سے 2 ہزار 1 سو 58 ٹی وی سیٹ واپس منگوا لیے۔
ایل جی کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے 2016 اور 2019 کےدرمیان جنوبی کوریا میں تیار کیے جانے والے او ایل ای ڈی کے 17 ماڈلوں کے حوالے سے ‘سیفٹی پارٹس ریپلیسمنٹ’ نامی ایک مہم کا آغاز کیا گیا۔
او ایل ای ڈی ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں ایل ای ڈیز کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں نامیاتی مالیکیولز کے ذریعے روشنی پیدا کی جاتی ہے۔
ایل جی کا کہنا ہے کہ کچھ ماڈلوں میں اوور ہیٹںگ جیسے مسائل سامنے آئے تھے جن سے پاؤر بورڈز یا ٹی وی کے پیچھلے کور کو نقصان پہنچا اور ٹی وی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔
متحدہ عرب امارات میں اس اقدام کو یو اے ای وزارت اقتصادیات کے کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر لانچ کیا گیا ہے۔
Source: Gulf News







