متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی نئی اور منفرد نمبر پلیٹیں لانچ کر دی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹیں حاصل کرنے والوں کے لیے خوش خبری، فجیرہ امارات میں نئی اور منفرد نمبر پلیٹیں لانچ کی گئی ہیں جن میں دو مختلف ڈیزائنوں پر مشتمل اسپورٹس اور نجی نمبر پلیٹیں بھی شامل ہیں۔

Image Source: Khaleej Times

فجیرہ پولیس کی جانب سے بدھ کے روز نئی اور منفرد نمبر پلیٹیں لانچ کی گئیں۔

لانچ کی گئی ان نمبر پلیٹوں میں اسپورٹس نجی پلیٹیں ( لمبی اور چھوٹی) شامل ہیں۔ جن پر کالے اور سرخ رنگ میں امارات فجیرہ کا نام منفرد انداز میں لکھا گیا ہے۔

Image Source: Khaleej Times

حکام نے تصدیق کی ہےکہ نئی نمبر پلیٹیں تمام نئی رجسٹر ہونے والی گاڑیوں کے لیے 4 اپریل بروز اتوار سے دستیاب ہوں گیں۔ جب کے پرانی رجسٹریشن کی حامل گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی تبدیلی کا عمل 2 مئی سے شروع ہوگا۔

Image Source: Khaleej Times

مزید برآں، ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں، جیسا کہ ٹریلر، کی نمبر پلیٹٰیں تبدیل کرنے کا عمل اس سال کے دوسرے حصے میں شروع کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button