
خلیج اردو
31 مارچ 2021
دبئی : 2021 میں متحدہ عرب امارات نے رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے تین نئی طرح کے ویزے جاری کیے ہیں۔ ان کی تفصیل مندرجہ زیل ہے۔
ریموٹ ورک ویزہ : یہ اپنی نوعیت کا پہلا ویزہ ہے جہاں ملازمت کا یہ پرمٹ غیرملکیوں کو ممکن بناتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں بنا کسی اسپانسر کے داخل ہو سکتے ہیں اور وہ گھروں سے مختلف شرائط و ضوابط کے تحت کام کر سکتے ہیں۔ اس کی مکمل تفصیلات اور طریقہ کار اس لنک میں موجود ہے۔ https://www.khaleejtimes.com/news/government/2-new-uae-visas-for-tourists-remote-work-all-we-know-so-far
تمام ممالک کے شہریوں کیلئے 5 سالہ مختلف مقاصد کا سیاحتی ویزہ:
اس ویزہ کے رکھنے والے سیاحوں کو اجازت ہو گی کہ وہ پانچ سالوں میں مختلف اوقات کیلئے 90 دنوں کیلئے داخل ہو سکتے ہیں۔ اس کی تفصیلات اس لنک میں ہیں ۔ https://www.khaleejtimes.com/news/government/2-new-uae-visas-for-tourists-remote-work-all-we-know-so-far
غیر ملکی طلباء اپنے ساتھ اپنے خاندان کے افراد کو لا سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اپنی شہریت سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکی یونیورسٹی طلباء کو اجازت دی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنے خاندان کے افراد کیلئے لے کر آسکتے ہیں جب تک کہ وہ ان کیلئے مناسب رہائش اور سپورٹ فراہم کر سکتے ہوں ۔ اس کی تفصیلات اس لنک میں ہے۔
https://www.khaleejtimes.com/news/20210124/new-uae-residency-policy-foreign-students-can-sponsor-families
یہ ان دیگر ویزہ اسکیموں کے علاوہ ہے جس میں طبی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ ریٹائرڈ حضرات کیلئے 5 سالہ رہائشی منصوبہ اور 10 سالہ گولڈن ویزہ ریزڈنسی سسٹم کا اجرا کیا گیا ہے۔
ان نئے منصوبوں اور اسکیموں سے توقی کی جارہی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سیاحت پر کافی خوشگوار اثر پڑے گا۔ ملک میں سیاح ، سرمایہ کار ، قابل اور لائق سائنسدان کو یہاں آنے کیلئے یہ ایکمز تحریک دیں گے۔
Source : Khaleej Times







