
خلیج اردو
31 مارچ 2021
ماسکو : ایسے میں جب دنیا کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کو ترس رہی ہے ، روس نے جانوروں کیلئے پہلی ویکسین رجسٹرڈ کرالی ہے۔
بدھ کے روز روس میں زراعت کی حفاظت کے نگراں ادارے روزل خازنادزور نے ایک اعلامیہ جاری کیا کہ روس نے جانوروں کیلئے کرونا وائرس کے خلاف دنیا کی پہلی ویکسین رجسٹر کرلی گئی ہے۔
روس میں انسانوں کیلئے پہلے ہی تین کورونا وائرس کی ویکسینیز موجود ہیں جن میں سب سے مشہور سپوتنک وی ہے۔ ماسکو نے دو دیگر ایپی ویک کورونا اور کوویک کی بھی ہنگامی منظوری دے دی ہے۔
روزل خازنادزور کے مطابق جانوروں کیلئے دی جانے والی ویکسین کا نام روزلخوزنادور کے ایک یونٹ نے تیار کیا تھا جسے کارنیواک کوو کا نام دیا گیا تھا۔
روزسلخوزناڈزور کے ڈپٹی ہیڈ کونسٹنٹین ساوینکوف کا کہنا ہے کہ کارنیواک کوو کے کلینیکل ٹرائلز گذشتہ اکتوبر سے شروع ہوئے تھے۔ ان ٹرائلز میں کتے ، بلیوں ، آرکٹک لومڑی ، منکس ، لومڑی اور دیگر جانور کو ویکسین دیئے گئے۔
ٹرائلز کے نتائج سے معلوم ہوتا کہ یہ ویکسین بے ضرر ہے اور انتہائی موئثر ہے کیونکہ تمام کیسز میں جانوروں نے 100 فیصد اینٹی باڈی تیار کیں جب انہیں ویکسین دی گئی۔
واچ ڈاگ کے مطابق کمپنی کو ویکسینشن تیار کرنے کے بعد 6 مہینوں کیلئے ٹیکس ااستثنیٰ دیا گیا ہےتاہم ویکسین کا ڈویلپرر اسے باقاعدہ سے مزید بہتر بنانے میں لگا ہوا ہے۔
روزسلخوزنادور نے مزید بتایا کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل کے اوائل میں ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔
Source : Khaleej Times






