متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث غیر ملکی باشندے کو گرفتار کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹ اینڈ رن کے ایک واقعہ میں ملوث یورپی باشندے کو گرفتار کر لیا۔ یورپی باشندے کی گاڑی کی زد میں آنے سے ایک عرب باشندے کی موت ہوگئی تھی۔

بر دبئی پولیس تھانے کے ڈائریکٹر برگیڈیئر عبداللہ خادم سورور العرس نے بتایا کہ حادثہ جمعرت کی رات 1 بجے دبئی العین روڈ پر پیش آیا تھا۔

حادثے کے بعد ملزم وہاں رکنا اور پولیس کو حادثے کی اطلاع دینے کی بجائے موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کے فوری بعد پولیس کی ٹٰیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور حادثے کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے لیے فوری طور پر ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

تفتیشی ٹیم کی جانب سے گئی تفتیش سے پتہ چلا کہ متاثر شخص نے گاڑی خراب ہونے کے باعث گاڑی سڑک کے کنارے پر کھڑی کر رکھی تھی جب ملزم کی گاڑی پیچھے سے متاثرہ شخص کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں متاثرہ شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے ملزم کی لوکیشن تلاش کرنے کے بعد اسی گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ بہت ڈر گیا تھا اس لیے اس نے حادثے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی۔

برگیڈیئر عبداللہ نے بتایا کہ ملزم نے موقعے سے فرار ہو کر اور پولیس کو حادثے کی اطلاع نہ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ کیونکہ ایسے کیسز موقعے سے فرار ہوجانا ٹریفک حادثے کو ایک مجرمانہ فعل میں بدل دیتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button