
خلیج اردو آن لائن:
جمعرات کی صبح شارجہ میں ایک ایشیائی خاتون ڈرائیور سے تیز رفتار اور اچانک موڑ کاٹںے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہونے کے بعد ایک شاپنگ اسٹور کے شیشے توڑتی ہوئی اسٹور میں جا گھسی۔
راہگیر نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دے دی۔ جس کے بعد پولیس کی ٹٰیمیں اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ راہگیر نے پولیس کو بتایا کہ خاتون ڈرائیور تیزر رفتاری پر تھی اور اچانک موڑ کاٹنے پر گاڑی بے قابو ہو کر اسٹور میں گھس گئی۔
گاڑی بے قابو ہو کر اسٹور کے سامنے بنے فٹ پر چڑھتی ہوئی اسٹور کے شیشے کو توڑ کر آدھی اندر تک گھس گئی۔ حادثے شارجہ کی الظہرہ اسٹریٹ میں پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، اسٹور کا باہری شیشہ ٹوٹ گیا اور اسٹور کے اندر لگی شیلفوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Source: Gulf Today