پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: پاکستان نے 5 مئی سے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دنیا بھر میں کورونا کے بڑتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستان جمعرات کے روز 5 مئی سے 20 مئی تک بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں 40 سال سے 49 سال کی عمر کے درمیان افراد کورونا ویکسین لگائے جانے کے عمل کا آغاز 3 مئی  سے کیا جائے گا۔

اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں پر نظر ثانی کے لیے 18 مئی کو دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔

این سی او سی کی میٹنگ کے بعد جاری کیے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پروازوں میں کمی سے متعلق تفصیلی ہدایات سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

مزید برآں، این سی او سی کی جمعرات کی میٹنگ میں ملک میں آکسیجن کی پیداوار سے متعلق بھی غور کیا گیا اور 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلنڈر ایمورٹ کرنے اجازت بھی دی گئی ہے تاکہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہسپتالوں کے پاس آکسیجن کا ذخیرہ موجود ہو۔

اس کے علاوہ ہسپتالوں کے لیے آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے این سی او سی کی میٹنگ میں مصری شاہ لاہور میں واقع سکریپ انڈسٹری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس انڈسٹری میں استعمال ہونے والی آکسیجن کی سپلائی بھی ہسپتالوں کو مل سکے۔

مزید برآں، این سی او سی نے 10 سے مئی  15 مئی کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ جعمے اور عید کی نمازوں کے لیے کورونا ایس او پیز بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button