
خلیج اردو
09 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی میں پولیس نے گم شدہ بچہ ڈھونڈ لیا۔ چار سالہ بچے کو والدین کی شکایت پر ان کے حوالے کر دیا۔ والدین کی شکایت سے 45 منٹ پہلے پولیس نے بچہ ڈھونڈ لیا تھا۔
دبئی پولیس کے کرائم پرویونشن ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل عارف علی محمد نے بتایا کہ میردف اپٹاؤن میں ایک شہری نے ایک ایسے بچے کو پایا جو اکیلے سڑک پار کررہا تھا۔ انہوں نے الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں بچے کو لے جاکر پولیس کے حوالے کیا۔ بچے کے خاندن نے 45 منٹ بعد بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ جس پر بچہ ان کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے اس سے قبل لازمی کارروائی کی۔
بچے کو پولیس اسٹیشن میں کھیلنے کیلئے کھلونے دیئے گئے۔ پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کی نگرانی میں غفلت نہ برتیں۔
Source : Gulf News






