متحدہ عرب امارات

سڑک پر اچانک گاڑی روک کر ٹریفک نظام میں خلل ڈالنے اور حادثات کیلئے خطرہ بننے والے ہو جائیں ہوشیار ، پولیس نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کر دیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے 11,565 گاڑیوں کو 1,000 جرمانہ کیا ہے اور چھ ٹریفک پوائنٹس ان کے ڈرائیونگ بک میں ڈالے ہیں کیونکہ وہ پچھلے سال سڑک پر گاڑی چلاتے وقت اچانک روک کر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا موجب بنے تھے۔

برگیڈیئر سیف المہائیر الزروئی جو دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر جنرل بھی ہے ، کا کہنا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے اٹھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور اکیس افراد زخمی ہوئے جبکہ چوبیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

دبئی پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی باقاعدہ سے مرمت کیا کریں تاکہ وہ کسی حادثے کا موجب نہ بنے۔

جب گاڑیاں اچانک خراب ہو جائیں تو ڈرائیوروں کو تیزی سے کام کرنا چاہیے۔ ایسے افراد خطرے کا انڈیکیٹر استعمال کریں۔ گاڑی کو سڑک کے کنارے پر لے جائیں اور تصادم سے بچنے کیلئے آنے والی گاڑیوں پر نظر رکھیں۔

الزروئی نے واضح کیا کہ ایسی بدقسمتی کی صورت میں حادثات پیش آ رہے ہیں اور ڈرائیور گاڑی کو حرکت دینے سے قاصر ہے۔ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ خطرے کی لائٹس آن کریں، پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کیلئے مناسب فاصلے پر انتباہی مثلث لگائیں اور گاڑی سے باہر نکلیںاور پولیس کو کال کریں۔

بصورت دیگر کوئی آپ کی گاڑی کو ہٹ کر سکتا ہے جس سے نہ صرف آپ یا آپ کی گاڑی یا ٹکر مارنے والے کو نقصان ہو سکتا ہے کہ ٹریفک کی ہموار روانی بھی متائثر ہو سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button