متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان کا بڑا اعلان، بلدیہ کی تنظیم نو کا اعلان کر دیا، مختلف سیکٹرز کو کنٹرول سے نکال دیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی حکام نے بلدیہ کی تنظیم نو کر دی ہے جس میں چار نئی ایجنسیاں بنائی گئی ہیں۔ دبئی کے ولی عہد نے اتوار کو بتایا کہ تنظیم نو آٹھ اہم سرگرمیوں کی نجکاری کرے گی اور 10 بلین درہم مالیت کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

دبئی کے ولی عہد، شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے مطابق نیا ڈھانچہ بہتر طرز حکمرانی میں سہولت فراہم کرتا ہے اور آپریشنل اخراجات میں 8 بلین درہم کی کمی کرے گا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کےنائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا تھا کہ دبئی بلدیہ کو ایک خصوصی ادارے میں تبدیل کر دیا جائے گا جو نجی شعبے کی ذہنیت کو اپناتا ہے۔

اس ڈھانچے میں شہری ادارے کو منصوبہ بندی اور گورننس اور کارپوریٹ سپورٹ سروسز میں تقسیم کیا جائے گا۔

ولی عہد شیخ حمدان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دبئی بلدیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں ماحولیات، سہولیات کے انتظام، عمارت کے اجازت نامے اور فضلہ کے انتظام کے لیے ایجنسیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نئی پیداواری شراکتیں بنانا، مالی استحکام کو بڑھانا اور دبئی میں معیار زندگی کو بلند کرنے والی خدمات کو تیار کرنا ہے۔

نئے ڈھانچے کا مقصد میونسپلٹی کے عوامی اثاثوں کے اقتصادی، سیاحتی اور تجارتی اثرات کو موئثر کرنا ہے۔

شیخ حمدان کے مطابق ہمیں پورا اعتماد ہے کہ دبئی میونسپلٹی میں نئے سیکٹرز کے سی ای او جدت طرازی کو آگے بڑھائیں گے اور دبئی کے پرجوش اہداف حاصل کریں گے۔

دبئی کے نائب حکمران اور یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ دبئی بلدیہ شہر کی 60 فیصد خدمات فراہم کرے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button