
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات انتطامیہ نے کرونا وائرس سے 5 افراد کے موت کی تردید کردی
ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر صداقت پر مبنی نہیں ہے ؛ نیشنل ایمرجنسی کرایسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی۔
آج صبح ٹی وی چینل اور پھر اخبارات میں ایک خبر چلی کہ ایک خاندان کے پانچ افراد کی 12 دنوں کے اندر موت واقع ہوئی ۔ متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے بیان جاری کیا ہے کہ ایسا کوئی واقع رونما نہیں ہوا ۔
Khaleej Times News about death has been removed
متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے کہا کہ یہ خبر سوشل میڈیا سے لی گئی تھی جس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔
خلیج ٹائمز نے بھی خبر شائع کی تھی جسکو ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے اس خبر کی تردید کردی ۔
اکثر خبریں ٹی وی اور اخبارات میں شائع ہوجاتی ہے جو سچائی پر مبنی نہیں ہوتی مگر جب تردید ہوجاتی ہے تو میڈیا کو چاہئے کہ خبر کی درستگی کریں اور مجوزہ مواد ہٹا دے ۔
Source: Gulf News