
(خلیج اردو ) دبئی نے ورکرز کی دوبارہ واپسی کے متعلق بڑا اعلان کردیا اور دبئی کا ویزہ رکھنے والے افراد متحدہ عرب امارت کے کسی بھی ائیر پورٹ سے سفر کرتےکر سکتے ہیں۔
دبئی واپسی کے لئے کویڈ 19 کا منفی ٹیسٹ درکار ہوگا اور دبئی انتظامیہ سے واپسی کا پری اپرول لینا ہوگا۔ پری اپرول کے لئے متحدہ عرب امارات واپس آنے کے خواہشمند افراد ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں جنکو فوری طور پر اطلاع دی جائیگی جس کے بعد وہ ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔
جنرل ڈاریکٹریٹ آف ریزیڈنسی اور فارن افیئرز کے متعلق دبئی کے رہائشی کسی بھی ائیر پورٹ پر آسکتے ہیں جنکو کوئی مسلہ درپیش نہیں ہوگا ۔ ڈاریکٹریٹ کے مطابق دبئی ائیر پورٹ پر روزانہ کے حساب سے آمدورفت میں 5 فیصد اضافہ ہورہا ہے اور اس سال کے اختتام تک سفر آمدورفت معمول پر آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
دبئی سے باہر جانے والوں کو بھی اطلاع دی گئی ہے کہ اگر آپ پر جرمانہ ہے تو ائیر پورٹ پر آپ کو سہولت دی جائیگی اور درمیانی راستہ نکال کر آپ کو روانہ کردیا جائے گا ۔
Source :Khaleej Times