
خلیج اردو
04 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی میں اب فاؤنٹین شو دنیا کا سب سے بڑا شو بننے جارہا ہے۔ پام فاؤنٹین جمیرا بیچ کے سامنے دنیا کا سب سے بڑا اور کشادہ فاؤنٹین شو ہو گا جو گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرائے گا۔
22 اکتوبر کو اس شاہکار کا افتتاح ہوگا جس کیلئے عوام کو دعوت دی گئی ہے۔
فاؤنٹین 14000 مربع فٹ پر پھیلا ہے ، فاؤنٹین کا سپر شوٹر 105 میٹر تک اونچائی پر پہنچے گا جس میں 3000 ہزا ایل ای ڈی لائٹس ہوں گی۔
فاؤنٹین کے 20 بیس پوک شوز ہوں جس میں 5 مختلف شوز ہوں گے اور یہ روزانہ رات 7 بجے سے وسط شب تک چلے گا۔ ہر شو 3 منٹ تک ہوگا اور ہر 30 منٹ بعد دہرایا جائے گا۔
افتتاح کے روز رنگا رنگ تقریبات کا مزہ لینے کیلئے سیاحوں کو اجازت دی گئی ہے۔ جمیرا کے تمام ملازمین مفت میں تقریبات دیکھ سکیں گے۔ شام 4 بجے کے بعد انٹرٹینمنٹ کا ایک سلسلہ شروع ہوگا جس میں ڈی جے ، ڈانس شوز ، آتش بازی اور جادوئی کرتب دیکھائے جائیں گے۔
تمام دن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم جاری ہے۔ پہلے 5000 ہزار صارفین کو مفت ایل ای ڈی دی جائے گی۔ ناخیل مال کے ایم ڈی عمر خورے کا کہنا ہے کہ اس تقریب کیلئے کھانے کا انتظام وہ کریں گے اور وہ اپنے معیار کیلئے نام رکھتے ہیں۔ ہم صارفین کو منفرد تجربہ کرانے کیلئے بے تاب ہیں۔
مختلف کمپنیوں اور مالز کے مالکان کا کہنا ہے کہ دی پام فاؤنٹین شو دبئی کے بہترین سیاحتی شاہکاروں میں سے ایک ہوگا۔
Source : Khaleej Times







