متحدہ عرب امارات

ٹک ٹاک پر نامناسب ڈانس ویڈیو ، مصری خواتین کی رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

خلیج اردو
16 جنوری 2021
قاہرہ : گزشتہ سال ٹک ٹاک پر نامناسب ڈانس کی ویڈیو اپلوڈ کرنے والی دو نوجوان خواتین کی رہائی کا فیصلہ مصری جج نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس کے بعد لیا گیا ہے جب دونوں خواتین پر انسانی اسمگلنگ سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاہرہ کی ایک عدالت نے 20 سالہ طالبہ حنین حسام اور 22 سالہ معاذ الادھم پر نوجوان خواتین کو "غیر مہذب ملازمتوں” کیلئے بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے جو مصری معاشرے کے رواجوں اور اقدار کو پامال کرتے ہیں۔ جمعرات کی یہ پیشرفت ٹھیک اس عدالتی فیصلے کے دو دن بعد سامنے آئی جب اپیلنٹ کورٹ نے ان دونوں خواتین کو بری کردیا اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ سال موسم گرما میں مصر کی ایک عدالت نے پہلی بار حسام اور ادھم کے ساتھ مزید تین خواتین کو "مصری خاندان کی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی ،بدکاری کو بڑھاوا دینے اور انسانی اسمگلنگ کو فروغ دینے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان دونوں خواتین نے ٹک ٹوک سے حاصل کی گئی شہرت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنے لاکھوں فالورز کے ساتھ اپنی نا مناسب ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ میک اپ کیے ، کار میں بیٹھے ، بڑھکیلے لباس پہنے ایسے اشارے کررہی تھی جو جنس مخالف کیلئے نہ صرف مائل کریں بلکہ مصری معاشرے کے اقدار کے خلاف ہو۔ ان دونوں خواتین پر 300،000 مصری پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے مصری انسانی حقوق کے اہلکاروں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ خواتین کے حقوق کے حامیوں نے ایک آن لائن پٹیشن بھیجی تھی جس میں ان گرفتاریوں کو کم آمدنی والی خواتین کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button