![](/wp-content/uploads/2022/05/KK-SG-2022-05-24T131022.396-780x470.jpg)
خلیج اردو
اسلام آباد : متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی 2022 کیلئے ممکنہ تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے جہاں رہائشیوں کو عید پر 4 دن کی چھٹی ملے گی۔
ہجری کلنڈر میں مہینوں کا حساب چاند کے نکلنے سے شمار ہوتا ہے جہاں اسلام کے مقدس مہینوں اور تہواروں کا حساب کیا جاتا ہے۔
عید الاضحی یا عید قرباں انتہائی مقدس تہوار ہے جو اسلامی کلینڈر کے مطابق ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔
عید کی چھٹیاں کب ہیں؟
متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق یوم عرفات جو عید الاضحی سے ایک دن پہلے منایا جاتا ہے پر ایک دن کی چھٹی ہے۔ اس لیے رہائشیوں کو 9 سے 12 ذی الحجہ تک چار روزہ تعطیلات کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق تعطیلات کا دورانیہ ممکنہ طور پر جمعہ 8 جولائی سے پیر جولائی 11 جولائی تک ہو گا جس کا مطلب ہے کہ یہ عید الاضحیٰ 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے چار روزہ ویک اینڈ ہونے والا ہے۔
کیا اس سال کوئی ملک میں مزید چھٹیاں باقی ہیں؟
متحدہ عرب امارات کی تعطیلات کی فہرست عید الاضحی کے بعد مزید چھٹیوں کے بریکس کی تفصیلات بتاتی ہے۔ نئے اسلامی سال اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کیلئے وقفے ہفتے کے روز پڑنے کا امکان ہے جس کیلئے وہ طویل ویک اینڈ میں تبدیل نہیں ہوں گے۔
تاہم رہائشیوں کو شہداء اور قومی دنوں کے موقع پر 1-3 دسمبر کی چھٹی ملے گی اور انہیں چار دن کا ویک اینڈ ملے گا ۔ یہ جمعرات، دسمبر 1، اتوار، 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔
Source: Khaleej Times