خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں انتہائی تیز گرد کے طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جہاں طوفان کی شدت میں مختلف اوقات میں شدت بھی آئے گی۔
اس متواتر دھول کی وجہ سے متوازی حدنگاہ متائثر ہوا ہے اور اس کی حد سو میٹر ترک گر گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کے ممالک ریت کے طوفان کی زد میں ہیں۔ دو عرب ممالک کویت اور عراق میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوئے ہیں۔
گزشتہ رات، این سی ایم نے پیشن گوئی کی تھی کہ خلیج عرب پر اٹھنے والا طوفان سعودی عرب کے اوپر سے اڑانے کے بعد آج متحدہ عرب امارات کے مغربی حصے سے ٹکرائے گا۔
منگل کو سوشل میڈیا ہینڈل نے سیٹلائٹ تصاویر پوسٹ کیں جن میں گردوغبار کی نقل و حرکت دکھائی دے رہی ہے۔
آج صبح پیشن گوئی کرنے والوں نے اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں شدید گرد آلود موسمی حالات کی پیش گوئی کی تھی۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران شدید دھول کے طوفان نے مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس مہینے میں دوسری بار، کویت کے بین الاقوامی ایئرپورٹ نے پیر کو ریٹ اڑنے کی وجہ سے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔
عراق میں ریت کے شدید طوفان نے بعض سرکاری اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا اور بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں روک دیں۔ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے بھیریتلے طوفان کے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔
Source: Khaleej Times