
خلیج اردو آن لائن:
شارجہ حکام کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ عید کے پہلے تین دنوں کے دوران پبلک پارکنگ استعمال کرنے والوں سے پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی۔
شارجہ میونسپلٹی کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہےکہ گاڑیوں کے مالکان 20 جولائی سے 22 جولائی تک پبلک پارکنگ مفت استعمال کر سکیں گے۔ تاہم، حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عرفات کے دن پارکنگ مفت نہیں ہوگی۔ لہذا 19 جولائی بروز پیر کو پارکنگ فیس حسب معمول وصول کی جائے گی۔
مزید برآں، اس فیصلے کا اطلاق سات دنوں کے لیے پیڈ پارکنگ زونز پر بھی نہیں ہوتا ایسی پارکنگ سائٹس کی شناخت میٹر پر بلیو پارکنگ انفارمیشن سائن سے کی جا سکے گی۔
Source: Khaleej Times